24 اکتوبر، 2023، 4:27 PM

ایران خطے میں سلامتی اور استحکام کا طاقتور ستون ہے، ترجمان وزارت خارجہ

ایران خطے میں سلامتی اور استحکام کا طاقتور ستون ہے، ترجمان وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں سلامتی اور استحکام کا ستون ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں سلامتی اور استحکام کا ستون ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے بعض اتحادی صیہونی رجیم کی مکمل حمایت سے خطے میں جنگ، عدم استحکام اور بدامنی کو ہوا دے رہے ہیں جب کہ تہران 3+3 فارمیٹ کے دوسرے اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ "ایران مقامی اجتماعی سلامتی کے نظریے کی بنیاد پر خطے میں استحکام اور سلامتی کا ستون اور ضامن ہے"۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ایران مسائل کے حل، سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے علاقائی ممالک کی صلاحیت اور موثر طاقت پر یقین رکھتا ہے۔

کنعانی نے زور دیا کہ "علاقے میں ہر جگہ مقامی حکمت عملی پر عمل پیرا ہونے سے ممالک کے مفادات اور علاقے کی پائیدار ترقی کا حصول غیر علاقائی اداکاروں کی مفاد پرستانہ مداخلتوں کے بغیر ہوسکتا ہے"۔

News ID 1919623

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha